Narrated Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him): I was sitting in one of the gatherings of the Ansar when Hadrat Abu Musa (may Allah be well pleased with him) came as if he was frightened. He said, "I asked permission from Hadrat 'Umar (may Allah be well pleased with him) three times but was not admitted, so I returned." Hadrat 'Umar (may Allah be well pleased with him) asked, "What prevented you?" He replied, "I asked permission three times and was not admitted, so I returned, for Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'If anyone of you asks permission three times and is not granted, he should return.'" Hadrat 'Umar (may Allah be well pleased with him) said, "By Allah! You must bring evidence for this. Has any of you heard it from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)?" Hadrat Ubayy bin Ka'b (may Allah be well pleased with him) said, "By Allah, only the youngest of the group shall go with you." I was the youngest, so I went with him and informed Hadrat 'Umar (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had said that.
الترجمة الأردية
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے یزید بن خصیفہ نے، ان سے بسر بن سعید نے اور ان سے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں انصار کی ایک مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسے آئے گویا ڈرے ہوئے تھے اور فرمایا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے تین مرتبہ اجازت مانگی لیکن مجھے اجازت نہیں ملی تو میں واپس آ گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا تمہیں کس چیز نے روکا؟ میں نے کہا میں نے تین مرتبہ اجازت مانگی لیکن مجھے اجازت نہیں ملی تو میں واپس آ گیا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی تین مرتبہ اجازت مانگے اور اسے اجازت نہ ملے تو واپس چلا جائے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا واللہ تمہیں اس پر گواہ لانا ہوگا۔ تم میں سے کسی نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سنا ہے؟ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا واللہ تمہارے ساتھ سب سے چھوٹا ہی جائے گا۔ میں سب سے چھوٹا تھا، پس میں ان کے ساتھ گیا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا ہے۔ ابن مبارک نے بیان کیا، مجھے ابن عیینہ نے خبر دی، مجھ سے یزید نے بیان کیا بسر سے، میں نے حضرت ابوسعید سے اسی طرح سنا۔