العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ، فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ. يُسْتَعَطُ بِهِ مِنَ الْعُذْرَةِ، وَيُلَدُّ بِهِ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ ". وَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِابْنٍ لِي لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ فَبَالَ عَلَيْهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّ عَلَيْهِ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Um Qais bint Mihsan that I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) saying, "Treat with the Indian incense, for it has healing for seven diseases; it is to be sniffed by one having throat trouble, and to be put into one side of the mouth of one suffering from pleurisy." Once I went to Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) with a son of mine who would not eat any food, and the boy passed urine on him whereupon he asked for some water and sprinkled it over the place of urine
الترجمة الأردية
ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن عیینہ نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے زہری سے سنا، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا، ان سے حضرت ام قیس بنت محصن رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ تم اس ہندی عود (قسط) کو استعمال کرو کیونکہ اس میں سات بیماریوں کی شفا ہے۔ حلق کی بیماری میں اسے ناک میں ڈالا جاتا ہے اور ذات الجنب (پسلی کے درد) میں منہ میں دیا جاتا ہے۔ اور میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اپنا ایک بچہ لے کر آئی جو ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا، اس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر پیشاب کر دیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس پر چھڑک دیا۔
