العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ـ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ ـ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى بِالْمَدِينَةِ سَبْعًا وَثَمَانِيًا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ. فَقَالَ أَيُّوبُ لَعَلَّهُ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ. قَالَ عَسَى.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat 'Abdullah bin 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) prayed seven and eight rak'at combined in Madinah al-Munawwarah — Zuhr and 'Asr (eight rak'at together) and Maghrib and 'Isha (seven rak'at together). Ayyub al-Sakhtiyani asked Jabir bin Zaid, 'Perhaps it was a rainy night?' He replied, 'Perhaps so.'
الترجمة الأردية
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حماد بن زید نے عمرو بن دینار سے بیان کیا، انہوں نے حضرت جابر بن زید سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ میں (بغیر سفر و بارش کے) سات اور آٹھ رکعتیں (اکٹھی) ادا فرمائیں۔ ظہر اور عصر (کی آٹھ رکعتیں ملا کر) اور مغرب اور عشاء (کی سات رکعتیں ملا کر)۔ ایوب سختیانی نے حضرت جابر بن زید سے پوچھا: شاید بارش کی رات رہی ہو؟ انہوں نے جواب دیا: ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو۔
