العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ بِئْسَمَا عَدَلْتُمُونَا بِالْكَلْبِ وَالْحِمَارِ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي، وَأَنَا مُضْطَجِعَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلَىَّ فَقَبَضْتُهُمَا.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat ' Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) who said: How ill you have done in equating us women with dogs and donkeys! I have seen the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) praying while I lay between him and the Qiblah. Whenever he wished to prostrate, he would gently touch my feet and I would draw them in.
الترجمة الأردية
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبیداللہ عمری نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے قاسم بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے، آپ نے فرمایا: تم نے برا کیا کہ ہم عورتوں کو کتوں اور گدھوں کے برابر ٹھہرایا! میں نے خود دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلے کے بیچ میں لیٹی ہوئی تھی۔ جب آپ سجدہ فرمانا چاہتے تو ہلکے سے میرے پاؤں کو چھو دیتے اور میں انہیں سکیڑ لیتی تھی۔
