العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يُعَرِّضُ رَاحِلَتَهُ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا. قُلْتُ أَفَرَأَيْتَ إِذَا هَبَّتِ الرِّكَابُ. قَالَ كَانَ يَأْخُذُ هَذَا الرَّحْلَ فَيُعَدِّلُهُ فَيُصَلِّي إِلَى آخِرَتِهِ ـ أَوْ قَالَ مُؤَخَّرِهِ ـ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ يَفْعَلُهُ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both) from the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) that he would make his she-camel sit crosswise in front of him and pray facing it (as a sutra). 'Ubaidullah asked Nafi', 'What would he do when the mount moved away?' Nafi' said, 'He would take the camel-saddle and set it in front of him, then pray facing its rear part (the back rest).' And Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both) also used to do this.
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے عبیداللہ سے بیان کیا، انہوں نے نافع سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری (اونٹنی) کو عرض میں سامنے کر لیتے اور اس کی طرف رخ کر کے نماز ادا فرماتے۔ عبیداللہ نے نافع سے پوچھا: جب سواری بھاگنے لگتی تو آپ کیا کرتے؟ نافع نے فرمایا: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس وقت کجاوہ لے کر سامنے رکھ لیتے اور اس کے پچھلے حصے (جس پر ٹیک لگائی جاتی ہے) کی طرف رخ کر کے نماز ادا فرماتے۔ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
