العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا الْجُعَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ كُنْتُ قَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ فَحَصَبَنِي رَجُلٌ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ اذْهَبْ فَأْتِنِي بِهَذَيْنِ. فَجِئْتُهُ بِهِمَا. قَالَ مَنْ أَنْتُمَا ـ أَوْ مِنْ أَيْنَ أَنْتُمَا قَالاَ مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ. قَالَ لَوْ كُنْتُمَا مِنْ أَهْلِ الْبَلَدِ لأَوْجَعْتُكُمَا، تَرْفَعَانِ أَصْوَاتَكُمَا فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat al-Sa'ib bin Yazid (may Allah be well pleased with him) who said: I was standing in the Blessed Mosque of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) when someone threw a pebble at me. I looked and found it was Hadrat ' Umar bin al-Khattab (may Allah be well pleased with him). He said: 'Go and bring those two men to me.' I brought them. He asked: 'Who are you?' or 'Where are you from?' They said: 'We are from Ta'if.' Hadrat 'Umar (may Allah be well pleased with him) said: 'Had you been residents of this city (Madinah), I would certainly have punished you! Raising your voices in the mosque of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)!'
الترجمة الأردية
ہم سے علی بن عبداللہ بن جعفر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے جعید بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے یزید بن خصیفہ نے سائب بن یزید کے واسطے سے بیان کیا۔ انہوں نے فرمایا: میں مسجد نبوی شریف میں کھڑا تھا کہ کسی نے میری طرف کنکری پھینکی۔ میں نے دیکھا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ آپ نے فرمایا: جاؤ ان دو آدمیوں کو میرے پاس بلا لاؤ۔ میں انہیں بلا لایا۔ آپ نے پوچھا: تم کون ہو؟ یا تم کہاں سے ہو؟ انہوں نے کہا: ہم طائف سے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اگر تم مدینے کے رہنے والے ہوتے تو میں تمہیں ضرور سزا دیتا! رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں آواز بلند کرتے ہو؟
