العربية (الأصل)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ لَمَّا قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قُلْتُ فِي الطَّرِيقِ: يَا لَيْلَةً مِنْ طُولِهَا وَعَنَائِهَا عَلَى أَنَّهَا مِنْ دَارَةِ الْكُفْرِ نَجَّتِ وَأَبَقَ غُلاَمٌ لِي فِي الطَّرِيقِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَبَايَعْتُهُ، فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ إِذْ طَلَعَ الْغُلاَمُ، فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذَا غُلاَمُكَ ". فَقُلْتُ هُوَ لِوَجْهِ اللَّهِ تَعَالَى. فَأَعْتَقْتُهُ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that when I set out to come to the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), I said on my way, 'O what a long, tedious, tiresome night; nevertheless, it has rescued me from the land of disbelief.' A slave of mine ran away on the way. When I reached the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), I gave him the oath of allegiance. While I was still in his blessed presence, the slave appeared. The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'O Hadrat Abu Huraira! Here is your slave.' I submitted, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! I set him free for the sake of Allah.'
الترجمة الأردية
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب میں اپنے وطن سے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے لیے روانہ ہوا تو راستے میں مَیں نے یہ شعر پڑھا: اے کیسی لمبی تھکا دینے والی رات تھی لیکن اس نے مجھے کفر کے علاقے سے نجات دلا دی۔ ابھی راستے ہی میں میرا ایک غلام بھاگ گیا۔ جب میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو میں نے بیعت کی۔ میں ابھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر تھا کہ وہ غلام آ گیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حضرت ابوہریرہ! یہ رہا تمہارا غلام۔ مَیں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اسے اللہ کی رضا کے لیے آزاد کرتا ہوں۔
