العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَتَاهُ فِي مَنْزِلِهِ فَقَالَ " أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ لَكَ مِنْ بَيْتِكَ ". قَالَ فَأَشَرْتُ لَهُ إِلَى مَكَانٍ، فَكَبَّرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Hadrat 'Itban bin Malik (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came to his house and stated, 'Where in your house would you like me to pray for you?' He said: I pointed to a spot. Then the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated Allahu Akbar, and we lined up behind him. He led us in two rak'at of prayer.
الترجمة الأردية
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے ابن شہاب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بیان کیا، انہوں نے محمود بن ربیع رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے گھر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا تم اپنے گھر میں کہاں پسند کرتے ہو کہ تمہارے لیے نماز پڑھوں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے ایک جگہ کی طرف اشارہ کیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر فرمائی اور ہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صف بنائی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی۔
