العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَمَّنْ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَّى صَلاَةَ الْخَوْفِ أَنَّ طَائِفَةً صَفَّتْ مَعَهُ، وَطَائِفَةٌ وُجَاهَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِالَّتِي مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا، وَأَتَمُّوا لأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَصَفُّوا وُجَاهَ الْعَدُوِّ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمِ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ مِنْ صَلاَتِهِ، ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا، وَأَتَمُّوا لأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Salih bin Khawwat (upon him be mercy) narrates from one who participated with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) in the expedition of Dhat al-Riqa', regarding the Fear Prayer: One group lined up with him while the other group faced the enemy. He led the group with him in one unit, then remained standing while they completed their prayer on their own and went to face the enemy. Then the second group came, and he led them in the remaining unit, then sat while they completed their prayer on their own, and then he concluded the prayer with them.
الترجمة الأردية
صالح بن خوّات رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے کہ ایک ایسے صحابی سے جو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غزوہ ذات الرقاع میں شریک تھے، انہوں نے بیان کیا کہ نماز خوف میں ایک جماعت نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صف بندی کی اور ایک جماعت دشمن کے سامنے رہی۔ آپ نے جو جماعت ساتھ تھی اس کے ساتھ ایک رکعت پڑھائی، پھر وہ کھڑے رہے اور یہ لوگ اپنی (بقیہ) نماز خود پوری کر کے چلے گئے اور دشمن کے سامنے صف بندی کر لی۔ پھر دوسری جماعت آئی اور آپ نے ان کے ساتھ بقیہ رکعت پڑھائی، پھر آپ بیٹھے رہے اور انہوں نے اپنی بقیہ نماز خود مکمل کی، پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔
