العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ قُلْتُ لأَبِي أَىُّ النَّاسِ خَيْرٌ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَبُو بَكْرٍ. قُلْتُ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ عُمَرُ. وَخَشِيتُ أَنْ يَقُولَ عُثْمَانُ قُلْتُ ثُمَّ أَنْتَ قَالَ مَا أَنَا إِلاَّ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Muhammad bin Al-Hanafiya that I asked my father (`Hadrat Ali bin Abi Talib), "Who are the best people after the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) ?" He said, "Hadrat Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with him)." I asked, "Who then?" He said, "Then `Umar. " I was afraid he would say "Hadrat Uthman (may Allah be well pleased with him), so I said, "Then you?" He said, "I am only an ordinary person
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان ثوری نے خبر دی، کہا ہم سے جامع بن ابی راشد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابویعلیٰ نے بیان کیا، ان سے محمد بن حنفیہ نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد ( حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم ) سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سب سے افضل صحابی کون ہیں؟ انہوں نے بتلایا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں نے پوچھا پھر کون ہیں؟ انہوں نے بتلایا، اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔ مجھے اس کا اندیشہ ہوا کہ اب ( پھر میں نے پوچھا کہ اس کے بعد؟ ) کہہ دیں گے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس لیے میں نے خود کہا، اس کے بعد آپ ہیں؟ یہ سن کر وہ بولے کہ میں تو صرف عام مسلمانوں کی جماعت کا ایک شخص ہوں۔
