العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ سَالِمٌ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي النَّاسِ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ ذَكَرَ الدَّجَّالَ، فَقَالَ " إِنِّي لأُنْذِرُكُمُوهُ، وَمَا مِنْ نَبِيٍّ إِلاَّ أَنْذَرَهُ قَوْمَهُ، لَقَدْ أَنْذَرَ نُوحٌ قَوْمَهُ، وَلَكِنِّي أَقُولُ لَكُمْ فِيهِ قَوْلاً لَمْ يَقُلْهُ نَبِيٌّ لِقَوْمِهِ، تَعْلَمُونَ أَنَّهُ أَعْوَرُ، وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stood among the people, glorified and praised Allah as He is worthy, then mentioned the Dajjal and stated, 'I warn you against him, and there has been no prophet who did not warn his nation against him. Indeed, Hadrat Nuh (upon him be peace) warned his people against him. But I tell you something about him that no prophet told his nation: Know that he is one-eyed, and Allah the Exalted is free from any such defect.'
الترجمة الأردية
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، انہیں یونس نے، انہیں زہری نے، کہا سالم نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے۔ پہلے اللہ تعالیٰ کی شان کے مطابق اس کی حمد و ثنا بیان فرمائی، پھر دجال کا ذکر فرمایا اور ارشاد فرمایا "میں تمہیں دجال کے فتنے سے آگاہ کرتا ہوں اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی قوم کو اس سے نہ ڈرایا ہو۔ حضرت نوح علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کو اس سے ڈرایا تھا۔ لیکن میں تمہیں اس کے بارے میں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی: جان لو کہ دجال کانا ہو گا اور اللہ تعالیٰ اس عیب سے پاک ہے۔"
