العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ، أَنَّ امْرَأَةً، قَالَتْ لِعَائِشَةَ أَتَجْزِي إِحْدَانَا صَلاَتَهَا إِذَا طَهُرَتْ فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ كُنَّا نَحِيضُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلاَ يَأْمُرُنَا بِهِ. أَوْ قَالَتْ فَلاَ نَفْعَلُهُ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Mu'adha bint Hadrat Abdullah that a woman submitted to Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her), 'Should one of us make up the prayers missed during her menses when she becomes clean?' Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) stated, 'Are you a Haruriyya (a Kharijite)? We used to menstruate during the time of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and he never commanded us to make up those prayers.' Or she said, 'We did not make them up.'
الترجمة الأردية
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، کہا مجھ سے حضرت معاذہ بنت عبداللہ نے بیان کیا کہ ایک عورت نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا کہ جب ہم پاک ہوں تو کیا حیض کے دنوں کی چھوٹی ہوئی نماز کی قضا کریں؟ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کیا تو حروریہ ہے؟ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں حائضہ ہوتی تھیں مگر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز کی قضا کا حکم نہیں فرماتے تھے۔ یا حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یوں فرمایا کہ ہم نماز نہیں پڑھتی تھیں (یعنی قضا نہیں کرتی تھیں)۔
