العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ السَّلَمِ، فِي النَّخْلِ فَقَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَصْلُحَ، وَنَهَى عَنِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ نَسَاءً بِنَاجِزٍ. وَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَأْكُلَ أَوْ يُؤْكَلَ، وَحَتَّى يُوزَنَ. قُلْتُ وَمَا يُوزَنُ قَالَ رَجُلٌ عِنْدَهُ حَتَّى يُحْرَزَ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Abu al-Bakhtari who states: I asked Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) about advance payment (Salam) for date palms. He said: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) forbade the sale of fruit until it becomes ripe, and also forbade the sale of silver for gold on credit. I also asked Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both). He said: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) forbade the sale of date palm (fruit) until it is fit for eating and can be weighed. I asked: What is to be weighed (while the dates are on the trees)? A man sitting near him replied: (It means) until they can be estimated.
الترجمة الأردية
حضرت ابوالبختری سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کھجور کے درخت میں بیع سلم کے بارے میں پوچھا۔ فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پھل بیچنے سے اس وقت تک منع فرمایا جب تک وہ پختہ نہ ہو جائیں، اور چاندی کو سونے کے بدلے ادھار بیچنے سے بھی منع فرمایا۔ اور میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی پوچھا تو فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے درخت (کے پھل) بیچنے سے اس وقت تک منع فرمایا جب تک وہ کھانے کے قابل نہ ہو جائیں اور ان کا وزن نہ ہو سکے۔ میں نے پوچھا: کس چیز کا وزن ہوگا (جبکہ کھجوریں درخت پر ہیں)؟ ان کے قریب بیٹھے ہوئے ایک شخص نے فرمایا: یعنی جب تک اندازہ لگانے کے قابل نہ ہو جائیں۔
