العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، قَالَ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ جُبَّةٌ فِيهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ أَوْ نَحْوُهُ، وَكَانَ عُمَرُ يَقُولُ لِي تُحِبُّ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْىُ أَنْ تَرَاهُ فَنَزَلَ عَلَيْهِ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ " اصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ya'la (may Allah be well pleased with him) narrates: 'I was with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) when a man came to him wearing a cloak with traces of yellowish perfume or something similar on it. Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) used to say to me: "Would you like to see the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while revelation descends upon him?" At that moment, revelation descended upon him. When it passed, he (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Do in your Umrah as you do in your Hajj."'
الترجمة الأردية
حضرت یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جس نے جبّہ (کوٹ نما لباس) پہنا ہوا تھا اور اس پر زردی یا اس جیسی خوشبو کا اثر تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھ سے فرمایا کرتے تھے: کیا تم چاہتے ہو کہ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل ہو تو تم آپ کو دیکھ سکو؟ (اسی موقع پر) آپ پر وحی نازل ہوئی، پھر وہ حالت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس طرح اپنے حج میں کرتے ہو اسی طرح اپنے عمرے میں بھی کرو۔
