العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ حَسَّانٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، سَأَلْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَرْبَعٌ عُمْرَةُ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ، حَيْثُ صَدَّهُ الْمُشْرِكُونَ، وَعُمْرَةٌ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ، حَيْثُ صَالَحَهُمْ، وَعُمْرَةُ الْجِعْرَانَةِ إِذْ قَسَمَ غَنِيمَةَ أُرَاهُ حُنَيْنٍ. قُلْتُ كَمْ حَجَّ قَالَ وَاحِدَةً.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Qatada (upon him be mercy) narrates: 'I asked Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) how many times the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) performed Umrah. He replied: "Four times. The first was the Umrah of Hudaibiya in Dhul-Qa'dah when the polytheists prevented him. The second was in the following year in Dhul-Qa'dah when he had made peace with them (Umratul-Qada). The third was the Umrah from Ji'rana when he distributed the war spoils -- I believe it was from (the battle of) Hunain. And the fourth was the Umrah with his Hajj." I asked: "How many times did the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) perform Hajj?" He replied: "Once."'
الترجمة الأردية
حضرت قتادہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے عمرے کیے؟ فرمایا: چار عمرے۔ پہلا عمرہ حدیبیہ کا ذی قعدہ میں جب مشرکین نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو روک دیا تھا۔ دوسرا عمرہ آئندہ سال ذی قعدہ میں جب مشرکین سے صلح ہوئی تھی (عمرۃ القضاء)۔ تیسرا عمرہ جعرانہ سے جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے غنیمت تقسیم فرمائی، غالباً حنین کی غنیمت۔ اور چوتھا عمرہ حج کے ساتھ۔ میں نے عرض کیا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے حج کیے؟ فرمایا: ایک۔
