العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا، وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ، فَبَاتَ بِهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ، فَجَعَلَ يُهَلِّلُ وَيُسَبِّحُ، فَلَمَّا عَلاَ عَلَى الْبَيْدَاءِ لَبَّى بِهِمَا جَمِيعًا، فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا. وَنَحَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا، وَضَحَّى بِالْمَدِينَةِ كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) offered four rak'at of Zuhr prayer at Madinah and two rak'at of 'Asr prayer at Dhul-Hulaifa and spent the night there. When (the day) dawned, he mounted his mount and started saying, 'None has the right to be worshipped but Allah, and Glorified be Allah.' When he reached al-Baida' he recited Talbiya for both Hajj and 'Umra. And when he arrived at Makkah, he ordered them (his Companions, may Allah be well pleased with them) to finish their Ihram. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) slaughtered seven Budn (camels) with his own blessed hands while the camels were standing. He also sacrificed two horned rams (black and white in colour) at Madinah.
الترجمة الأردية
ہم سے سہل بن بکار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وہیب نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز مدینہ منورہ میں چار رکعت ادا فرمائی اور عصر کی ذو الحلیفہ میں دو رکعات۔ رات آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے وہیں گزاری، پھر جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر تہلیل و تسبیح فرمانے لگے۔ جب بیداء تشریف لائے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں (حج و عمرہ) کے لیے ایک ساتھ تلبیہ فرمایا، جب مکہ مکرمہ تشریف لائے (اور عمرہ ادا فرما لیا) تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو حکم فرمایا کہ حلال ہو جائیں۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے خود اپنے دست مبارک سے سات اونٹ کھڑے کر کے نحر فرمائے اور مدینہ منورہ میں دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھے ذبح فرمائے۔
