العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الأَحْدَبُ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ جِئْتُ إِلَى شَيْبَةَ. وَحَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ جَلَسْتُ مَعَ شَيْبَةَ عَلَى الْكُرْسِيِّ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ لَقَدْ جَلَسَ هَذَا الْمَجْلِسَ عُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ فَقَالَ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لاَ أَدَعَ فِيهَا صَفْرَاءَ وَلاَ بَيْضَاءَ إِلاَّ قَسَمْتُهُ. قُلْتُ إِنَّ صَاحِبَيْكَ لَمْ يَفْعَلاَ. قَالَ هُمَا الْمَرْآنِ أَقْتَدِي بِهِمَا.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Wa'il narrated: I sat with Shayba on a chair inside the Ka'bah. He stated, Hadrat 'Umar (may Allah be well pleased with him) once sat in this very place and said, "I have a mind not to leave any gold or silver inside the Ka'bah (which the disbelievers had accumulated during the Age of Ignorance) without distributing it (among the Muslims)." I submitted, "But your two companions (the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), blessings and peace of Allah be upon him, and Hadrat Abu Bakr al-Siddiq, may Allah be well pleased with him) did not do so." He replied, "They are the two whom I always follow (and that is precisely why I do not touch it)."'
الترجمة الأردية
ہم سے عبداللہ بن عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے واصل احدب نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابووائل نے بیان کیا کہ میں شیبہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ (دوسری سند) اور ہم سے قبیصہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے واصل سے بیان کیا اور ان سے حضرت ابووائل نے فرمایا کہ میں شیبہ کے ساتھ کعبہ میں کرسی پر بیٹھا ہوا تھا تو شیبہ نے فرمایا کہ اسی جگہ بیٹھ کر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (ایک مرتبہ) فرمایا تھا کہ میرا ارادہ یہ ہوتا ہے کہ کعبہ کے اندر جتنا سونا چاندی ہے اسے نہ چھوڑوں (جسے زمانۂ جاہلیت میں کفار نے جمع کیا تھا) بلکہ سب نکال کر (مسلمانوں میں) تقسیم کر دوں۔ میں نے عرض کیا کہ آپ کے ساتھیوں (نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے تو ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ میں بھی انہی کی پیروی کر رہا ہوں (اسی لیے میں اس کے ہاتھ نہیں لگاتا)۔
