العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْغَدِ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ بِمِنًى " نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ". يَعْنِي ذَلِكَ الْمُحَصَّبَ، وَذَلِكَ أَنَّ قُرَيْشًا وَكِنَانَةَ تَحَالَفَتْ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَوْ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَنْ لاَ يُنَاكِحُوهُمْ، وَلاَ يُبَايِعُوهُمْ حَتَّى يُسْلِمُوا إِلَيْهِمُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ سَلاَمَةُ عَنْ عُقَيْلٍ وَيَحْيَى بْنُ الضَّحَّاكِ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ وَقَالاَ بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَشْبَهُ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him) narrated that on the morning of the eleventh (of Dhul Hijjah), when the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was at Mina, he declared, 'Tomorrow we shall stay at Khayf Bani Kinana where the pagans had taken the oath of disbelief.' He meant thereby al-Muhassab, for it was there that the Quraysh and Kinana had formed an alliance against Banu Hashim and Banu Abdul-Muttalib — or (the narrator said) Banu al-Muttalib — pledging that they would neither intermarry with them nor trade with them until they handed over the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) to them. Salama bin Rawh narrated from Uqayl and Yahya bin al-Dahhak, from Imam al-Awza'i (upon him be mercy), who said Ibn Shihab informed him, and they said 'Banu Hashim and Banu al-Muttalib' (in their narration). Abu Hadrat Abdullah (Imam Bukhari, upon him be mercy) stated that 'Banu al-Muttalib' is more correct.
الترجمة الأردية
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے امام اوزاعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے زہری نے بیان کیا، ان سے حضرت ابوسلمہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ گیارہویں کی صبح کو جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم منیٰ میں تشریف فرما تھے تو ارشاد فرمایا کہ کل ہم خیف بنی کنانہ میں قیام کریں گے جہاں قریش نے کفر کی حمایت کی قسم کھائی تھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مراد محصّب سے تھی کیونکہ یہیں قریش اور کنانہ نے بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب یا (راوی نے) بنوالمطلب (فرمایا) کے خلاف حلف اٹھایا تھا کہ جب تک وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے حوالے نہ کر دیں، ان کے یہاں شادی بیاہ نہ کریں گے اور نہ ان سے خرید و فروخت کریں گے۔ سلامہ بن روح نے عقیل اور یحییٰ بن ضحاک سے روایت کیا، ان سے امام اوزاعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا کہ مجھے ابن شہاب نے خبر دی، انہوں نے (اپنی روایت میں) بنو ہاشم اور بنوالمطلب فرمایا۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) نے فرمایا کہ بنوالمطلب زیادہ صحیح ہے۔
