العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، وَبِشْرُ بْنُ بَكْرٍ التِّنِّيسِيُّ، قَالاَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ إِنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بِوَادِي الْعَقِيقِ يَقُولُ " أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ رَبِّي فَقَالَ صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ وَقُلْ عُمْرَةً فِي حَجَّةٍ ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) that he said: I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) in the valley of al-Aqiq say, 'A messenger came to me tonight from my Lord and said: Offer prayer in this blessed valley and combine Umra with Hajj (i.e. assume Ihram for Hajj Qiran).'
الترجمة الأردية
ہم سے حضرت ابوبکر عبداللہ حمیدی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ولید اور بشر بن بکر تنیسی نے بیان کیا، دونوں نے کہا کہ ہم سے امام اوزاعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عکرمہ نے بیان کیا، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، وہ فرماتے تھے کہ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ فرماتے تھے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے وادئ عقیق میں سنا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج رات میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک فرستادہ آیا اور کہا کہ اس مبارک وادی میں نماز پڑھ اور عمرہ کو حج کے ساتھ ملا لے (یعنی حجِ قران کا احرام باندھ)۔
