العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الأَنْصَارِيَّةِ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ فَقَالَ " هَلْ عِنْدَكُمْ شَىْءٌ ". فَقَالَتْ لاَ. إِلاَّ شَىْءٌ بَعَثَتْ بِهِ إِلَيْنَا نُسَيْبَةُ مِنَ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتَ بِهَا مِنَ الصَّدَقَةِ. فَقَالَ " إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Umm Atiyya al-Ansariyya (may Allah be well pleased with her) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) visited Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha al-Siddiqa (may Allah be well pleased with her) and asked, 'Do you have anything (to eat)?' She submitted, 'No, nothing except some mutton that Hadrat Nusaiba (may Allah be well pleased with her) sent us from the sheep you had sent her as charity.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'It has reached its place (and is now a gift, not charity).'
الترجمة الأردية
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد حذاء نے بیان کیا، ان سے حفصہ بنت سیرین نے اور ان سے حضرت اُمّ عطیہ انصاریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں تشریف لائے اور دریافت فرمایا: کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا: نہیں، کوئی چیز نہیں۔ ہاں حضرت نسیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بھیجا ہوا اس بکری کا گوشت ہے جو آپ نے انہیں صدقہ کے طور پر بھیجی تھی۔ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لاؤ، خیرات تو اپنے ٹھکانے پہنچ گئی (یعنی اب یہ ہدیہ ہے صدقہ نہیں)۔
