العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ ". فَقَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ " يَعْمَلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ ". قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ " يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ ". قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ. قَالَ " فَلْيَعْمَلْ بِالْمَعْرُوفِ، وَلْيُمْسِكْ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهَا لَهُ صَدَقَةٌ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Musa al-Ash'ari (may Allah be well pleased with him) — via his son and grandson — narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Every Muslim is obligated to give in charity.' The people submitted, 'O the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) of Allah! What if someone has nothing to give?' He stated, 'He should work with his hands, benefit himself, and give in charity.' They submitted, 'What if he is unable to do even that?' He stated, 'He should help the distressed person in need.' They submitted, 'What if he cannot do even that?' He stated, 'Then let him do good and refrain from evil — that itself is his charity.'
الترجمة الأردية
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن ابی بردہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد حضرت ابوبردہ نے اور ان سے ان کے دادا حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! اگر کسی کے پاس (دینے کو) کچھ نہ ہو؟ ارشاد فرمایا: اپنے ہاتھ سے کچھ کما کر خود کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ لوگوں نے عرض کیا: اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو؟ ارشاد فرمایا: کسی حاجت مند فریادی کی مدد کرے۔ لوگوں نے عرض کیا: اگر اس کی بھی سکت نہ ہو؟ ارشاد فرمایا: پھر اچھی بات پر عمل کرے اور بری باتوں سے باز رہے — یہی اس کا صدقہ ہے۔
