العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا حِبَّانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَوْلاَدِ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ " اللَّهُ إِذْ خَلَقَهُمْ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them) narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was asked about the children of the polytheists. He stated, 'When Allah created them, He already knew what deeds they would have performed.'
الترجمة الأردية
ہم سے حبان بن موسیٰ مروزی نے بیان کیا، کہا ہمیں عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، کہا ہمیں شعبہ نے خبر دی، انہیں ابوبشر جعفر نے، انہیں سعید بن جبیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مشرکین کے نابالغ بچوں کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جب انہیں پیدا فرمایا، اسی وقت سے وہ خوب جانتا تھا کہ یہ کیا عمل کرنے والے ہیں۔
