العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أُحُدٍ صَلاَتَهُ عَلَى الْمَيِّتِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ " إِنِّي فَرَطٌ لَكُمْ، وَأَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ، وَإِنِّي وَاللَّهِ لأَنْظُرُ إِلَى حَوْضِي الآنَ، وَإِنِّي أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأَرْضِ ـ أَوْ مَفَاتِيحَ الأَرْضِ ـ وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنْ أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Uqba bin Amir (may Allah be well pleased with him) narrated that one day the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) went out and offered the funeral prayer over the martyrs of Uhud as one prays for the deceased. Then he proceeded to the pulpit and stated, 'Indeed, I shall be your forerunner (at the Pool of Kawthar), and I am a witness over you. By Allah! I can see my Pool (Kawthar) right now. And I have been given the keys of the treasures of the earth — or he stated: the keys of the earth. By Allah! I do not fear that you will commit polytheism after me, rather I fear that you will compete with one another for worldly things.'
الترجمة الأردية
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، مجھ سے یزید بن ابی حبیب نے بیان کیا، ان سے ابوالخیر یزید بن عبداللہ نے اور ان سے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک دن باہر تشریف لائے اور احد کے شہداء پر اس طرح نماز ادا فرمائی جیسے میت پر پڑھی جاتی ہے۔ پھر منبر کی طرف تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: بیشک میں تم سے پہلے جا کر تمہارے لیے (حوض کوثر پر) پیش رو بنوں گا اور میں تم پر گواہ رہوں گا۔ اللہ کی قسم! میں اس وقت اپنا حوض (کوثر) دیکھ رہا ہوں۔ اور مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں (یا فرمایا: زمین کی کنجیاں) عطا کی گئی ہیں۔ اللہ کی قسم! مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، بلکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تم دنیا کی طلب میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو گے۔
