العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَوْسَطَ، قَالَ خَطَبَنَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامِي هَذَا عَامَ الْأَوَّلِ وَبَكَى أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ سَلُوا اللَّهَ الْمُعَافَاةَ أَوْ قَالَ الْعَافِيَةَ فَلَمْ يُؤْتَ أَحَدٌ قَطُّ بَعْدَ الْيَقِينِ أَفْضَلَ مِنْ الْعَافِيَةِ أَوْ الْمُعَافَاةِ عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّهُ مَعَ الْبِرِّ وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ فَإِنَّهُ مَعَ الْفُجُورِ وَهُمَا فِي النَّارِ وَلَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَقَاطَعُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا إِخْوَانًا كَمَا أَمَرَكُمْ اللَّهُ تَعَالَى.
الترجمة الإنجليزية
It was narrated that Awsat said: Hadrat Abu Bakr addressed us and said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stood last year where I am standing. Hadrat Abu Bakr wept, then he said: Ask Allah to keep you safe and sound, for no one is given anything better, after certainly of faith, than well-being. And you should be truthful, for that goes with righteousness and they lead to Paradise. And beware of lying, for that goes with immorality and they lead to Hell. Do not envy one another, do not bear grudges against one another, do not sever ties with one another, do not turn away from one another; be brothers as Allah has commanded you.”
الترجمة الأردية
حضرت اوسط سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پچھلے سال میری اس جگہ پر کھڑے ہوئے تھے۔ اور حضرت ابو بکر رو پڑے۔ پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو، کیونکہ یقین کے بعد کسی کو عافیت سے بہتر کوئی چیز نہیں دی گئی۔ تم پر سچائی لازم ہے کیونکہ وہ نیکی کے ساتھ ہے اور وہ دونوں جنت میں لے جاتی ہیں۔ اور جھوٹ سے بچو کیونکہ وہ بدکاری کے ساتھ ہے اور وہ دونوں جہنم میں لے جاتی ہیں۔ ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، بغض نہ رکھو، تعلقات نہ توڑو، منہ نہ پھیرو، اور بھائی بھائی بن جاؤ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے۔
