العربية (الأصل)
499/642 عن أنس ومالك بن أوس بن الحدثان: أن النبي صلى الله عليه وسلم خرج يتبرز فلم يجد أحداً يتبعه، فخرج عمر فاتبعه بفخارة أو مطهرة، فوجده ساجداً في مسرب، فتنحى فجلس وراءه، حتى رفع النبي صلى الله عليه وسلم رأسه، فقال:"أحسنت يا عمر حين وجدتني ساجداً فتنحيت عني؛ إن جبريل جائني فقال: من صلى عليك واحدة صلى الله عليه عشراً، ورفع له عشر درجات".
الترجمة الإنجليزية
Sahl ibn Sa'd reported: The Messenger of Allah, peace be upon him, said, 'Whoever can guarantee me what is between his jaws and what is between his legs, I will guarantee him Paradise.'
الترجمة الأردية
سیدنا انس اور سیدنا مالک بن اوس بن حدثان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمقضائے حاجت کے لیے نکلے۔ اس وقت آپ کو کوئی شخص نہ ملا جو آپ کے ساتھ جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے ڈھیلے یا پانی کا لوٹا لے کر نکلے۔ انہوں نے آپ کو ایک میدان میں سجدے کی حالت میں پایا وہ علیحدہ ہو گئے اور آپ کے پیچھے بیٹھ گئے۔ یہاں تک کہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا:”عمر! یہ تم نے اچھا کیا کہ جب مجھے سجدہ میں پایا تو دور جا کربیٹھے، جبریل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے کہا: جو آپ پر ایک بار درود پڑھے گا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا اور اس کے دس درجے بلند کر دے گا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 499]
