العربية (الأصل)
459/590 عن فضالة بن عبيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" ثلاثة لا يسأل عنهم، رجل فارق الجماعة، وعصى إمامه فمات عاصياً؛ فلا تسأل عنه، وأمَةٌ أو عبد أبق من سيده، وامرأة غاب زوجها، وكفاها مؤونة الدنيا فتبرجت وتمرجت بعده. وثلاثة لا يسأل عنهم: رجل نازع اللهَ رداءَه؛ فإن رداءه الكبرياء، وإزاره عزّه. ورجل شك في أمر الله، والقنوط من رحمة الله".
الترجمة الإنجليزية
Abu Dharr reported that the Messenger of Allah, peace be upon him, said, 'O Abu Dharr, when you cook broth, add extra water and take care of your neighbors.'
الترجمة الأردية
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تین قسم کے آدمیوں سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا، ایک وہ آدمی جس نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی اپنے امام کی نافرمانی کی اور گناہ گاری میں ہی فوت ہو گیا، اس کے بارے میں تم کچھ نہ پوچھو (کہ اس کا کیا حال ہو گا)، دوسری وہ لونڈی یا غلام جو اپنے آقا کو چھوڑ کر بھاگ گیا، تیسری وہ عورت جس کا شوہر گھر میں موجود نہ ہو، وہ اس کو دنیا کے اخراجات سے کفایت کرتا ہو تو وہ اس کے بعد گھر سے باہر زینت لگا کر نکلنے لگے اور آدمیوں میں گھلنے ملنے لگے۔ تین آدمی ایسے ہیں ان سے سوال نہ کیا جائے گا (یعنی سیدھے مجرم ہوں گے) وہ آدمی جس نے اللہ سے اس کی اوپر لینے والی چادر چھینی، بیشک اللہ کی اوپر لینے والی چادر کبریائی ہے اور بیشک اس کا نیچے کا تہبند اس کی عزت ہے، دوسرا وہ آدمی جو اللہ کے بارے میں شک و شبہ کا شکار ہے اور تیسرا اللہ کی رحمت سے مایوس ہونے والا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 459]
