العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمَّيْتُهُ: حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟ قُلْنَا: حَرْبًا، قَالَ: بَلْ هُوَ حَسَنٌ. فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟ قُلْنَا: حَرْبًا، قَالَ: بَلْ هُوَ حُسَيْنٌ. فَلَمَّا وُلِدَ الثَّالِثُ سَمَّيْتُهُ: حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟ قُلْنَا: حَرْبًا، قَالَ: بَلْ هُوَ مُحْسِنٌ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ: شِبْرٌ، وَشَبِيرٌ، وَمُشَبِّرٌ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat 'Ali said, "When al-Husayn was born, I named him Harb (war). The Prophet came and said, 'Show me your son. What have you named him?' 'Harb,' we replied. He said, "He is Hasan.' When al-Husayn was born, I named him Harb. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came and said, 'Show me your son. What have you named him?' 'Harb,' we replied. He said, "He is Husayn.' When we had a third son, I named him Harb. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came and said, 'Show me your son. What have you named him?' 'Harb,' we replied. He said, "He is Muhassin." Then he said, 'I have named them according to the names of the sons of Harun:Shabr, Shubayr, and Mushabbir.'"
الترجمة الأردية
حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں: جب حسن پیدا ہوئے تو میں نے ان کا نام حرب (جنگ) رکھا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: مجھے اپنا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کیا: حرب۔ آپ نے ارشاد فرمایا: یہ حسن ہیں۔ جب حسین پیدا ہوئے تو میں نے ان کا نام بھی حرب رکھا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: مجھے اپنا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کیا: حرب۔ آپ نے ارشاد فرمایا: یہ حسین ہیں۔ جب تیسرے بیٹے پیدا ہوئے تو میں نے ان کا نام بھی حرب رکھا۔ آپ تشریف لائے اور فرمایا: مجھے اپنا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کیا: حرب۔ آپ نے ارشاد فرمایا: یہ مُحسّن ہیں۔ پھر فرمایا: میں نے ان کے نام ہارون کے بیٹوں شِبر، شُبَیر اور مُشبِّر کے ناموں پر رکھے ہیں۔
