العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُوَيْسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، قِيلَ: أَيُّ الأَعْمَالِ خَيْرٌ؟ قَالَ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ، قِيلَ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَغْلاَهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا، قَالَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ بَعْضَ الْعَمَلِ؟ قَالَ: فَتُعِينُ ضَائِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ، قَالَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ ضَعُفْتُ؟ قَالَ: تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Dharr reported that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was asked, "What action is best?" He replied, "Belief in Allah and jihad in His way." He was asked, "Which slaves are best?" He replied, "The highest in price and most precious to their people." He said, "What do you think I should do if I am unable to fight?" He replied, "Help someone in trouble or work for someone who does not work." He asked, "What do you think that I should do if I am too weak (to act accordingly)?" He replied, "Spare people your evil. That is a sadaqa which you bestow on yourself."
الترجمة الأردية
حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: سب سے بہتر عمل کون سا ہے؟ ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ عرض کیا گیا: کون سا غلام آزاد کرنا سب سے افضل ہے؟ ارشاد فرمایا: جو مالک کے نزدیک سب سے قیمتی ہو اور جس کی قیمت سب سے زیادہ ہو۔ عرض کیا گیا: اگر میں یہ نہ کر سکوں؟ ارشاد فرمایا: تو کسی کاریگر کی مدد کرو یا بے ہنر کے لیے کام کرو۔ عرض کیا گیا: اگر یہ بھی نہ کر سکوں؟ ارشاد فرمایا: لوگوں کو اپنے شر سے بچاؤ کیونکہ یہ تمہاری اپنے اوپر صدقہ ہے۔
