العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ زَوَى لِيَ الأَرْضَ " . أَوْ قَالَ " إِنَّ رَبِّي زَوَى لِيَ الأَرْضَ فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا وَإِنَّ مُلْكَ أُمَّتِي سَيَبْلُغُ مَا زُوِيَ لِي مِنْهَا وَأُعْطِيتُ الْكَنْزَيْنِ الأَحْمَرَ وَالأَبْيَضَ وَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي لأُمَّتِي أَنْ لاَ يُهْلِكَهَا بِسَنَةٍ بِعَامَّةٍ وَلاَ يُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ سِوَى أَنْفُسِهِمْ فَيَسْتَبِيحَ بَيْضَتَهُمْ وَإِنَّ رَبِّي قَالَ لِي يَا مُحَمَّدُ إِنِّي إِذَا قَضَيْتُ قَضَاءً فَإِنَّهُ لاَ يُرَدُّ وَلاَ أُهْلِكُهُمْ بِسَنَةٍ بِعَامَّةٍ وَلاَ أُسَلِّطُ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ سِوَى أَنْفُسِهِمْ فَيَسْتَبِيحَ بَيْضَتَهُمْ وَلَوِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِمْ مَنْ بَيْنَ أَقْطَارِهَا أَوْ قَالَ بِأَقْطَارِهَا حَتَّى يَكُونَ بَعْضُهُمْ يُهْلِكُ بَعْضًا وَحَتَّى يَكُونَ بَعْضُهُمْ يَسْبِي بَعْضًا وَإِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ وَإِذَا وُضِعَ السَّيْفُ فِي أُمَّتِي لَمْ يُرْفَعْ عَنْهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَلاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَلْحَقَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي بِالْمُشْرِكِينَ وَحَتَّى تَعْبُدَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي الأَوْثَانَ وَإِنَّهُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي كَذَّابُونَ ثَلاَثُونَ كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي وَلاَ تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ " . قَالَ ابْنُ عِيسَى " ظَاهِرِينَ " . ثُمَّ اتَّفَقَا " لاَ يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Thawban (may Allah be well pleased with him) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Allah the Exalted folded the earth for me — or he said: My Lord folded the earth for me — so I saw its easts and wests. The dominion of my community will reach as far as the earth was folded for me. I was granted the two treasures, the red and the white. I prayed to my Lord that He should not destroy my community by a widespread famine, and not set over them an external enemy who would annihilate them entirely. My Lord said to me: O Muhammad, when I decree a matter, it cannot be revoked. I shall not destroy them by a widespread famine, and I shall not set over them an external enemy who would uproot them entirely, even if all the inhabitants of the earth were to gather against them. However, they will destroy one another and take one another captive. I fear for my community leaders who will lead them astray. Once the sword is drawn among my community, it will not be lifted until the Day of Resurrection. The Hour will not come until some tribes of my community join the polytheists and some worship idols. There will be thirty liars in my community, each claiming to be a prophet, whereas I am the Seal of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)s — there is no prophet after me. And a group of my community will always remain steadfast upon the truth — in Ibn Isa's version: will remain dominant — then both versions agree: those who oppose them will not harm them, until the command of Allah comes.
الترجمة الأردية
حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میرے لیے زمین سمیٹ دی — یا فرمایا: میرے رب نے میرے لیے زمین سمیٹ دی — تو میں نے اس کے مشرق و مغرب دیکھ لیے۔ بے شک میری امت کی سلطنت وہاں تک پہنچے گی جہاں تک زمین میرے لیے سمیٹی گئی۔ مجھے سرخ اور سفید دونوں خزانے عطا کیے گئے۔ میں نے اپنے رب سے دعا کی کہ میری امت کو عام قحط سے ہلاک نہ فرمائے اور ان پر باہر کا کوئی ایسا دشمن مسلط نہ فرمائے جو انہیں جڑ سے اکھاڑ دے۔ میرے رب نے مجھ سے فرمایا: اے محمد! جب میں کوئی فیصلہ کر لیتا ہوں تو وہ بدلتا نہیں۔ میں تیری امت کو عام قحط سے ہلاک نہیں کروں گا اور نہ ہی ان پر کوئی ایسا بیرونی دشمن مسلط کروں گا جو انہیں جڑ سے اکھاڑ دے، خواہ ساری زمین کے لوگ مل کر ان پر حملہ کریں۔ البتہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو ہلاک کریں گے اور ایک دوسرے کو قید کریں گے۔ مجھے اپنی امت پر گمراہ کرنے والے سرداروں کا خوف ہے۔ جب میری امت میں تلوار رکھ دی جائے گی تو قیامت تک اٹھائی نہیں جائے گی۔ اور قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک میری امت کے کچھ لوگ مشرکین سے نہ مل جائیں اور کچھ بتوں کو نہ پوجنے لگیں۔ اور میری امت میں تیس جھوٹے ہوں گے جن میں ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ اور میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا — ابن عیسیٰ کی روایت میں ہے — غالب رہے گا — پھر دونوں متفق ہیں — ان کا مخالف انہیں نقصان نہ پہنچا سکے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے۔
