العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ السَّاعِدِيِّ، قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ - رضى الله عنه - عَلَى الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا وَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ وَأَجْرِي عَلَى اللَّهِ . قَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَمَّلَنِي فَقُلْتُ مِثْلَ قَوْلِكَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَهُ فَكُلْ وَتَصَدَّقْ " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ibn al-Sa'idi (may Allah be well pleased with him) narrates: Hadrat 'Umar al-Faruq (may Allah be well pleased with him) appointed me as a collector of sadaqah. When I completed the task and handed over the collection to him, he ordered that I be paid a fee. I said: I did this work solely for Allah, and my reward is with Allah. He said: Take what you are given, for I too worked as a collector during the blessed era of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), and he assigned me a payment. I said the same as you have said, whereupon the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated to me: "When you are given something without having asked for it, then consume from it and give in charity from it."'
الترجمة الأردية
حضرت ابن ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے صدقات کی وصولی پر عامل مقرر فرمایا۔ جب میں اس کام سے فارغ ہوا اور صدقات ان کے حوالے کر دیے تو انہوں نے میرے لیے اُجرت دینے کا حکم فرمایا۔ میں نے عرض کیا: میں نے یہ کام صرف اللہ تعالیٰ کے لیے کیا ہے اور میرا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: جو دیا جا رہا ہے لے لو! میں نے بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے عہدِ مبارک میں یہ کام کیا تھا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اُجرت عطا فرمائی، میں نے بھی تمہاری طرح عرض کیا تھا، تو حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: جب تمہیں کوئی چیز بغیر مانگے عطا کی جائے تو اس میں سے خود بھی کھاؤ اور صدقہ بھی کرو۔
