العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، وَحُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، - الْمَعْنَى - أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْحَارِثِ، حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ امْرَأَةً، أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهَا ابْنَةٌ لَهَا وَفِي يَدِ ابْنَتِهَا مَسَكَتَانِ غَلِيظَتَانِ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ لَهَا " أَتُعْطِينَ زَكَاةَ هَذَا " . قَالَتْ لاَ . قَالَ " أَيَسُرُّكِ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللَّهُ بِهِمَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سِوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ " . قَالَ فَخَلَعَتْهُمَا فَأَلْقَتْهُمَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَقَالَتْ هُمَا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلِرَسُولِهِ .
الترجمة الإنجليزية
'Amr ibn Shu'ayb narrates from his father, from his grandfather, that a woman came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) with her daughter who had two thick gold bracelets on her hands. He (blessings and peace of Allah be upon him) said to her: 'Do you pay the zakah on these?' She said: 'No.' He stated: 'Would you like Allah to put on you two bracelets of fire on the Day of Judgment?' The narrator said: She took them off and placed them before the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said: 'These are for Allah the Almighty and His Messenger.'
الترجمة الأردية
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی — اس کے ساتھ اس کی بیٹی تھی اور بیٹی کے ہاتھ میں سونے کے دو موٹے کنگن تھے — آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تم اس کی زکوٰۃ دیتی ہو؟ اس نے کہا: نہیں — ارشاد فرمایا: کیا تمہیں پسند ہے کہ اللہ تمہیں قیامت کے دن ان کی جگہ آگ کے دو کنگن پہنائے؟ راوی کہتے ہیں: اس نے وہ دونوں اتار کر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ڈال دیے اور کہا: یہ دونوں اللہ عزوجل اور اس کے رسول کے لیے ہیں۔
